
کراچی (الفجر آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی میں معمولی تلخ کلامی پردوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22سالہ سفیان کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مقتول کے پڑوسی شکیل نے بتایا ہے کہ مقتول سفیان سمیت 5،6دوست شاہزیب کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پر شاہزیب نے فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا۔ملزم شاہزیب حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔