ہرارے(الفجر آن لائن) پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 نومبر کو ہو گا ، یہ میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔دوسرا ون ڈے 26 نومبر اور تیسرا و آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میزبان سکواڈ کی قیادت ارون کریگ جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کی سربراہی محمد رضوان کریں گے۔ون ڈے سیریزکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کا پہلا میچ یکم دسمبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔