
اوسلو(الفجر آن لائن)ناروے میں پولیس نے ولی عہد کی اہلیہ کے بیٹے کو مبینہ زیادتی کے شعبے میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد ہوبی کے متعلق ابھی کوئی مزید فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے 27 سالہ ماریوس بورگ ہوبی کی والدہ میٹا میٹ 2001 میں ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون سے شادی کرنے کے بعد شہزادی بن گئیں تھیں۔ ہوبی کی پیدائش 1997 میں اس کی والدہ کی شادی سے قبل تعلقات کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ہوبی کی پرورش اپنے سوتیلے بہن بھائیوں 20 سالہ شہزادی انگریڈ الیگزینڈرا اور 20 سالہ شہزادہ اسفیرہ میگنوس کے ساتھ ہوئی۔ تاہم ان دونوں کے بر خلاف ہوبی کو کوئی سرکاری ذمے داری نہیں سونپی گئی۔