
لاہور(الفجر آن لائن) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین نے اس لک کو دیکھ کر عائزہ خان کو ولیمے کی دلہن قرار د یدیا۔عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا پہنی ہوئی ہیں۔عائزہ خان کا یہ دلکش لباس معروف فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا شاہکار ہے جس میں کٹ باڈی فراک کے ساتھ شرارہ شامل ہے۔ اپنے لک کو مزید حسین بناتے ہوئے عائزہ خان نے ماتھے پر بڑا ٹیکا جبکہ گلے میں بھاری ہار پہنا۔ عائزہ خان نے جوڑے کے دلفریب دوپٹے کو سر پر سیٹ کروایا جس سے انکا عروسی لک مزید نکھر گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عائزہ خان کا برائیڈل لک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔