
کابل(الفجر آن لائن)افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو ئے۔جمعہ کو افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے،فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔یاد رہے ستمبر میں وسطی افغانستان میں ایک حملے میں 14 افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں دہشت گردانہ حملے جاری ہیں جن میں سے اکثر کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش کی مقامی شاخ نے قبول کی ہے۔