
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر شہباز شریف نے بیلاروسی صدر الیگزانڈر لوکا استقبال کیا ، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ منگل کو پاکستان کے دورے پر آئے بیلا روس کے صدر الیگزانڈر لووزیراعظم ہاؤس پہنچنے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بیلاروسی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کی مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تبادلوں کیساتھ دونوں رہنماء مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔