
اسلام آباد (الفجر آن لائن) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر رکاوٹوں کے باعث اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326اور 310،کراچی اور اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 369،دبئی، اسلام آباد اور عمان کی خصوصی پروازیں آر جے 71اور آر جے 72کو منسوخ کر دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں آپریشنل وجوہات کی بناء پر مختلف ایئر لائنز کی 28پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔