
اسلام آباد(الفجر آن لائن) پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرے کے دوران ہزارہ موٹروے انٹرچینج پرکارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ رینج پولیس کے 22اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی فاروق بھٹہ اور دوسرے پولیس اہلکار خیبرپختونخوا سے آنیوالے قافلے کو روکنے کیلئے ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر تعینات تھے ، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان سے جھڑپ اور پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، 2اے ایس آئی اور 18پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی فاروق بھٹہ گوجرانوالہ پیٹرول پولیس میں تعینات ہیںاور زخمی ہونیوالے دوسرے 21پولیس اہلکاروں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔