
بیروت/غزہ (الفجر آن لائن) اسرائیل کے لبنان اور غزہ پر فضائی حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید40 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 30، غزہ میں 11 اور شام میں 2 افراد شہید ہوگئے۔، اسرائیل نے بارش کے باعث کیمپوں سے باہر آنے والے بے آسرا پناہ گزینوں پر ہوپر بھی فضائی حملے جاری رکھے۔ گزشتہ ایک برس سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ اور چار ہزار سے زیادہ ہے۔