
اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آسان مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آسان مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاکہ ملک دشمن عناصر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں مگر اس کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آسان ہے مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہداء کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟،یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ رونما ہو مگر ریاست ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دے گی۔