
فیصل آباد (الفجر آن لائن) پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتار کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے علاقے النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہو کے 65تولے کے زیورات گھر سے چوری ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ 80لاکھ روپے ہے۔درخواست گزار کے مطابق اسے اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا۔ پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے جرم تسلیم کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ سے چوری شدہ زیورات برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے جبکہ ملزمہ کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے