
چمن (الفجر آن لائن) چمن میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او چمن کے مطابق قلعہ عبداللہ گرڈ سٹیشن پولیس چوکی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ گارڈ روم تباہ ہوگیا۔ انہوںنے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ممکن ہے دھماکا خیز مواد پولیس چوکی کے پیچھے نالے میں نصب کیا گیا ہو۔