
پی ٹی آئی ناکامی کے بعد فیک ویڈیوز، تصاویرکا سہارا لیکر پروپیگنڈہ کررہی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور(الفجر آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ناکامی کے بعد فیک ویڈیوز، تصاویرکا سہارا لیکر پروپیگنڈہ کررہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے مردہ قرار دیئے گئے شخص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ناکام احتجاج کے بعد فیک ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لے کر جھوٹ بیچنے ،لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوںنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ ‘محب وطن پاکستانیوں’کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ ،کیااس جھوٹ کیلئے کھلی چھٹی ملنی چاہئے؟۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا