
اسلام آباد (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن( ایپنک ) کے مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر اور سیکرٹری جنرل دارا ظفر سمیت دیگر عہدیداراران نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر میاں شاہد ندیم، جنرل سیکرٹری قاضی طارق سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے
انہیں امید ہے کہ منتخب عہدیداراران صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
اور پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی و سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی سرپرستی مین یہ قافلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے گا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے۔مگر پاکستان میں میڈیا پر ہر آنے والا وقت سابقہ دور سے سخت ہوتا جارہا ہے ایسے وقت میں بہترین قیادت انقلابی فیصلوں کے ساتھ مسائل سے نبرردآزما ہوسکتی ہے اور نو منتخب صدر میاں شاہد ندیم اور جنرل سیکرٹری قاضی طارق سمیت موجودہ تمام قیادت مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی