
ممبئی (الفجر آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید نے اپنا تھری ڈی گاؤن فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا میں نے اپنا تتلی والا لباس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے سب نے بہت پسند کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لباس 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر رہی ہوں ،خریدنے کا خواہشمند میسج کر سکتا ہے۔