پشاور(الفجر آن لائن) پبی میں شوہر نے کرنٹ لگا کر بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پبی کے علاقے بانڈہ شیح اسماعیل خیل میں شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر چار بچوں کی ماں کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا ، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میاں راشد حسین ہسپتال پبی منتقل کر دی گئی جبکہ فراز ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے گئے ہیں۔
