لکی مروت (الفجر آن لائن) لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق خیبر پختو خوا کے شہر لکی مروت کے تھانہ پیزو پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللہ شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے شہید اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کردی ہے۔
