
پنجاب پولیس میانوالی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 02 دہشتگرد ہلاک۔
کے پی کے (الفجر آن لائن)سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسی خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔20 سے زائد خوارجی دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا۔ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے۔تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا، 02 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے