
سیکورٹی فورسز نے شیرانی مغل کوٹ کی حدود میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا ، زرائع
ژوب (الفجر آن لائن) بلوچستان فائرنگ کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند ہلاک۔ عسکریت پسندوں سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے تھے ، سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کیا اور ان کو آج مغل کوٹ شیرانی میں ہلاک کردیا۔ہلاک عسکریت پسندوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق کلعدم شدت پسند تنظیم سے ہے۔ یاد رہے کچھ دن قبل ژوب میں ایک کاروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ، جن کا تعلق افغانستان سے تھا۔