
راولپنڈی (الفجر آن لائن) بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی دفعات کے تحت درج مزید7مقدمات میں گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میںدرج احتجاج کیلئے کارکنوں کو اکسانے کے کیس پر سماعت کی۔جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وکلاء سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر، علیمہ خان ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر پولیس نے 28 ستمبر،5 اکتوبر اور 24 نومبر کے دہشت گردی دفعات کے تحت درج 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کی تاہم عدالت نے استدعاء مسترد کرتے ہوئے انہیںجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔