
اسلام آباد (الفجر آن لائن) عدالت نے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو 8سال قید ،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔منگل کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر عارف کوپی ٹی اے ایکٹ 1996، ای ٹی او 2002 اور پینل کوڈ کے تحت مجموعی طور پر 8سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔