
کوئٹہ (الفجر آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اوچ میں گرلز سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے اوچ کی بچی میر زادی کے ویڈیو پیغام کا نوٹس لیتے ہوئے اوچ میں گرلز سکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے علاقے میں درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کیلئے کارروائی شروع کردی۔