
قلعہ عبداللہ (الفجر آن لائن)قلعہ عبداللہ میں چلتی موٹر سائیکل میں دھماکے سے 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق عبداللہ میں قومی شاہراہ پر چلتی موٹر سائیکل زور دار دھماکے سے اڑ گئی جس کے نتیجے میں سوار دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق مبینہ دہشتگرد اپنے ہدف کے قریب دھماکہ کرنا چاہتے تھے لیکن بم راستے میں ہی پھٹ گیا۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے ایک پستول برآمد کیا گیاہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔