
دمشق (الفجر آن لائن) اسرائیل نے اقوام متحدہ کو یقین دہانی کے باوجود شام میں 3 ہوائی اڈوں پر بمباری کر کے متعدد جہاز اور ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام میں تین ہوائی اڈوں قمشلی ،شنشار اور عقبہ کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا ،شمالی دمشق میں برزہ کے علاقے میں سائنٹیفک سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر پر بھی 2بڑے حملے کئے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں سے 3ایئر بیسز پر موجود متعدد جہاز اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے ہیں۔