Skip to content
ستمبر 9, 2026
  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter
  • Threads
  • whatsapp

کیٹیگریز

  • News Flash
  • Uncategorized
  • اخبار
  • اشتہارات
  • ایران – امریکہ جنگ
  • بزنس
  • بین الاقوامی
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • حادثہ
  • دنیا
  • سائنس
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • قدرتی آفات
  • کالم
  • کرائم
  • کھیل
  • کورٹ
  • مذہب
  • موسم
  • نیوز بیٹ
  • ہیلتھ

Connect with Us

  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter
  • Threads
  • whatsapp
  • alfajaronline
  • ای نیوز پیپر
  • بلاگ
  • پرائویسی پالیسی
  • رابطہ
  • ہماری ٹیم
  • ہمارے بارے میں
واچ آن لائن
  • Home
  • ملازمین کوریٹائر کرنے کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘ وزیر خزانہ
  • اخبار
  • سیاست
  • نیوز بیٹ

ملازمین کوریٹائر کرنے کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘ وزیر خزانہ

Mkhalid دسمبر 11, 2024

اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملازمین کوریٹائر کرنے کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد زیادہ فنڈز صوبوں کے پاس چلے گئے، قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دے رہے تھے۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) پر صوبوں کے تحفظات کب دور کیے جائیں گے؟ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرکے شدت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے، خیبرپختونخوا کو اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وزارت خزانہ کے پاس جتنے فنڈز ہیں ان میں سے ہی رقم صوبوں میں تقسیم ہوگی، اگر ایک صوبے میں آبادی یا فارمولا کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں تو نیا معاہدہ کرنا پڑے گا، اس وقت کی حکومت کو اس وقت این ایف سی میں تبدیلی کرنی چاہیے تھی، میرا موقف یے کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرنی ہوگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ابھی تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد جاری ہے، فاٹا اور پاٹا کی مراعات ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا، آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی کوئی شرائط نہیں عائد کیں، این ایف سی میں تبدیلی کیلئے صوبوں کے ساتھ مشاورت ضروری ہے۔امداد اللہ بوسال نے کہا کہ صوبوں کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں حصہ ایک فیصد ہے، صوبوں سے اخراجات کم کرنے کی درخواست کی ہے، صوبوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اورپبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اخراجات شیئر کرنے کا کہا ہے، صوبوں سے مشترکہ فنانسنگ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا پر خبریں ہیں کہ حکومت نے بہت مہنگا قرض لیا ہے، کیا پاکستان نے صرف کمرشل قرض ہی ادا کرنا ہے؟سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ہم نے فی الحال کوئی مہنگا قرض لیا ہی نہیں، جب بینکوں سے قرض لیں گے تو سب کے سامنے لیں گے، اس وقت ہمارا بیرونی خلا کور ہوا ہے، ہم مزید قرض اپنی شرائط پر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 6 ماہ کا کائیبور ریٹ بھی 12 فیصد ہے، اس پر شبلی فراز نے کہا کہ اگر صورتحال اتنی ہی بہتر ہے تو عالمی مارکیٹ کا رخ کیوں نہیں کر رہے؟ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ٹرپل سی ریٹنگ کے ساتھ بانڈ جاری نہیں کرسکتے، اب قرض ادائیگیوں میں مشکلات بھی نہیں ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملازمین کوریٹائر کرنے کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا کہ پاکستان کسٹمز میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے گریڈ ایک سے 4 تک کوئی بھرتی نہیں کی، گریڈ 5 اور اوپر کی بھرتیاں میرٹ پر کی ہیں۔صدر زرعی ترقیاتی بینک نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب میں 124 ارب روپے اور سندھ میں 23 ارب روپے کا زرعی قرض دیا گیا ہے، رواں سال خیبر پختونخواہ کو 5 ارب 30 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا یے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک چھوٹے کسانوں کو مدد دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اس پر صدر زرعی ترقیاتی بینک نے کہا کہ ہم زیر کاشت رقبے کی بنیاد پر قرض فراہم کرتے ہیں، پنجاب کا زیادہ رقبہ زیر کاشت تھا، اس لیے وہاں زیادہ قرض دیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی قرض کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کمیٹی کو بریفنگ دے گا، زرعی قرض دینے کے طریقہ کار سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائیگا۔

Tags: Newsbeat روزنامہ

Post navigation

Previous بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
Next ہاؤسنگ اسکیم میں اربوں روپے کا مبینہ فراڈ‘ سابق سینیٹر وقار احمد خان گرفتار

Related Stories

راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
  • News Flash
  • کرائم
  • کورٹ
  • نیوز بیٹ

راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

ستمبر 9, 2026
برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ
  • News Flash
  • بین الاقوامی
  • نیوز بیٹ

برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ

ستمبر 9, 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل
  • News Flash
  • سیاست
  • کرائم
  • کورٹ
  • نیوز بیٹ

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل

ستمبر 9, 2026

تازہ ترین خبریں

  • راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
  • برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ
  • پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل
  • کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ 2026: بلوچستان کے 6 ہونہار طلباء کا میرٹ پر انتخاب
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چوتھا اجلاس،
  • نصیر آباد: تھانے میں قیدی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، وزیر داخلہ بلوچستان کے نوٹس پر ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج
  • کامسیٹس یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اور ملکی ثقافت کے رنگ، "فریمز آف فریڈم” فوٹوگرافی نمائش کا آغاز
  • وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد
  • پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
  • حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی،ٹینڈر جاری
  • وفاقی بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026: طالبات کی میدان مارنے کی روایت برقرار
  • ہری پور: طالب علموں اور لڑکی سے زیادتی و بلیک میلنگ، 7 ملزمان گرفتار
  • پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ؛ مہم 21 ستمبر سے شروع
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن: 11 دہشت گرد ہلاک، 2.9 ٹن بارود برآمد
  • یمن سے سعودی عرب پر حملے: ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ’ آپریشنل ہوگا، خواجہ آصف
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کا روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر حاجی خلیل الرحمان اور سئنیر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہے،موڈیز
  • بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات؛ روشن مستقبل کی جانب عملی پیش رفت
  • قائمہ کمیٹی داخلہ کا اہم اجلاس: امن و امان اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح
  • سول اسپتال کوئٹہ: جڑواں بچوں میں سے ایک مبینہ طور پر لاپتہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • نوشکی: آر سی ڈی شاہراہ پر کار حادثہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • ٹرمپ کا دعویٰ: جنگ میں فتح کے بعد پٹرول 2 ڈالر سے بھی سستا ہو جائے گا
  • تعلیم ہی روشن اور پائیدار مستقبل کی بنیاد ہے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل
  • عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر BEEF کا تعلیم کے فروغ اور طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ*
  • کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کا فیصلہ، 12 ترقیاتی منصوبے مکمل، مزید 5 نئے منصوبے تجویز

حالیہ تبصرے

    آرکائیوز

    • ستمبر 2026
    • اگست 2026
    • جولائی 2026
    • جون 2026
    • مئی 2026
    • اپریل 2026
    • مارچ 2026
    • فروری 2026
    • جنوری 2026
    • ستمبر 2025
    • اگست 2025
    • جولائی 2025
    • مئی 2025
    • اپریل 2025
    • مارچ 2025
    • فروری 2025
    • جنوری 2025
    • دسمبر 2024
    • نومبر 2024
    • اکتوبر 2024
    • ستمبر 2024
    • اگست 2024
    • جولائی 2024
    • جون 2024
    • مئی 2024

    زمرے

    • News Flash
    • Uncategorized
    • اخبار
    • اشتہارات
    • ایران – امریکہ جنگ
    • بزنس
    • بین الاقوامی
    • تعلیم
    • ٹیکنالوجی
    • حادثہ
    • دنیا
    • سائنس
    • سیاست
    • شوبز
    • صحت
    • قدرتی آفات
    • کالم
    • کرائم
    • کھیل
    • کورٹ
    • مذہب
    • موسم
    • نیوز بیٹ
    • ہیلتھ

    آپ کچھ بھول رہے ہیں

    راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
    • News Flash
    • کرائم
    • کورٹ
    • نیوز بیٹ

    راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

    ستمبر 9, 2026
    برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ
    • News Flash
    • بین الاقوامی
    • نیوز بیٹ

    برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ

    ستمبر 9, 2026
    پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل
    • News Flash
    • سیاست
    • کرائم
    • کورٹ
    • نیوز بیٹ

    پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل

    ستمبر 9, 2026
    کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ 2026: بلوچستان کے 6 ہونہار طلباء کا میرٹ پر انتخاب
    • News Flash
    • تعلیم
    • سیاست
    • نیوز بیٹ

    کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ 2026: بلوچستان کے 6 ہونہار طلباء کا میرٹ پر انتخاب

    ستمبر 9, 2026

    تازہ خبریں

    • راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد
    • برطانیہ کا فضائی نظام درہم برہم: 3000 پروازیں متاثر، 900 منسوخ
    • پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل
    • کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ 2026: بلوچستان کے 6 ہونہار طلباء کا میرٹ پر انتخاب
    • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چوتھا اجلاس،
    ستمبر 2026
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     123456
    78910111213
    14151617181920
    21222324252627
    282930  
    « اگست    

    زمرہ جات

    • Facebook
    • Youtube
    • Instagram
    • Twitter
    • Threads
    • whatsapp
    .Copyright © AL FAJR All rights reserved. | DarkNews by AF themes.