کراچی(الفجر آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کرگیا۔کاروباری سیشن کے دوران خریداری کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس1لاکھ14ہزار400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 3300پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 366ارب روپے سے زاید کاا ضافہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم145کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور64.43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ماہرین نے جاری خریداری کے رجحان کو متعدد عوامل سے منسوب کیا، جن میں مضبوط معاشی اشاریے، عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی ایکویٹیز کی بحالی شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق صرف 18 ماہ میں 100 انڈیکس نے 180 فیصد کا شاندار منافع حاصل کیا جو 40 ہزار سے بڑھ کر 112,000 تک پہنچ گیا۔یہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی 75 سالہ تاریخ کی بہترین بحالی کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں قدر تین گنا بڑھ گئی۔ جمعرات کو آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری کی وجہ سے تیزی کی رفتار میں اضافہ ہوا۔حبکو، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی، پی پی ایل، او جی ڈی سی، ماری، اینگرو، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے حصص میں مثبت رجحان رہا۔
کے ایس ای 100انڈیکس3370پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس1لاکھ10ہزار810پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ14ہزار180پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح1272پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس34ہزار429پوائنٹس سے بڑھ کر35ہزار701پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس70ہزار196پوائنٹس سے بڑھ کر72ہزار12پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 366ارب16کروڑ51لاکھ82ہزار438روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم141کھرب51ارب11کروڑ122لاکھ49ہزار215روپے سے بڑھ کر145کھرب17ارب27کروڑ64لاکھ31ہزار653روپے ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 67ارب روپے مالیت کے1ارب46کروڑ95لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو47ارب روپے مالیت کے1کروڑ8لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روزمارکیٹ میں 464کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،132 میں کمی اور33کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیورلڈ کال ٹیلی کام،سنر جیکو پاک،پاک انٹر نیشنل
بلک،کے الیکٹرک لمیٹڈاور فوجی فوڈز سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے بھاو میں 199.02روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت7355.19روپے ہو گیا اسی طرح149.12روپے کے اضافے سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت149.12روپے ہو گئی جبکہ میکٹر انٹر نیشنل لمیٹڈ کے بھاو میں 30.16روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت424.69روپے ہو گئی اسی طرح24.24روپے کی کمی سے ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 800.53روپے پر ا? گئی۔