کراچی(الفجر آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا مزید2300روپے مہنگا ہو گیا جس کیبعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ82ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1971روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ42ہزار455روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2716ڈالر کا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق 2 دنوں میں ایک تولہ سونے ی قیمت میں 5400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4629روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
Related Stories
جنوری 8, 2025