
اسلام آباد (الفجر آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں،مختلف آپریشنز کے دوران بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مختلف آپریشنز کے دوران 43دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی بہادری کو سراہااور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہیں مْختلف آپریشنز کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردوں خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی معترف ہے اْمید ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خِلاف مزید کامیابیاں حاصل کریں گی