
اسلام آباد(الفجر آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس ایوان کا کسٹوڈین رہا ہوں کل سے میڈیا میں چل رہا ہے کہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں میں اسپیکر کے پاس صرف فاتحہ کے لئے گیا تھا، کوئی مذاکرات نہیں ہو ئے،کل جو میڈیا میں رپورٹ ہوا یہ بالکل غلط ہوا میری کل اسپیکر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہم نے کمیٹی ضرور بنائی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیں گے۔
ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے،گولی کیوں چلائی جو قانون بنا ہے وہ غیر آئینی ہے اس قانون کا حوالہ دے کر پرامن ورکرز پر گولیاں چلائیں،26 نومبر کے واقعات پر ایک کمیشن بنایا جائے اس کی انکوائری کی جائے اس وقت ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے ہمارے ایک ممبر کو کہا گیا آپ استعفی دو میں اپنے تمام ایم این ایز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں عملا پنجاب میں مارشل لاء ہے کوئی قانون نہیں ہے، دو ہزار سے زیادہ ہمارے پختون گرفتار ہیں جو کر رہا ہے وہ پاکستان کے خلاف سازش کررہا ہے ہم اس قسم کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں اس وقت بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کو رہا کیا جائے ہمارے ورکرز کو قانون کے مطابق رہا کیا جائے9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا