
اسلام آباد(الفجرآن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سیسینیٹر کامران مرتضی نے ملاقات کی ہے اور مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان مدارس بل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضی نے کہا کہ سپیکر سے کہا ہے کہ بل کا معاملہ کو حل کیا جائے،وزیرقانون کے بعد سپیکر سے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کے بعد بلایا جائیخمولانا فضل الرحمان کا پیغام وزیرقانون کو پہنچایا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ دینی مدارس سے متعلق بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں،سپیکر کا بھی یہی موقف ہے،اگر حکومت دینی مدارس سے متعلق بل میں کوئی ترمیم چاہتی ہے تو نیا مسودہ پیش کرے،ممکن ہے جے یو آئی مشاورت کے بعد اس ترمیم کی منظوری پر متفق ہوجائے، اگر کوئی ترمیم درکار نہیں تو مدارس سے متعلق بل کا نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے۔