
اسلام آباد(الفجر آن لائن) ایوان بالا نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل متفقہ طور پر ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نیشنل فورنزک ایجنسی بل 2024پیش کیا اس موقع پر سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، سینیٹر شہادت اعوان،سینیٹر پلوشہ محمد زئی، سینیٹر جان محمد خان اور سینیٹر عینی مری کی جانب سے ترامیم پیش کی گئی جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وفاقی سطح پر فرانزک لیبارٹری صوبوں کو اس وقت سہولیات دیں گے جب وہ مانگیں گے اور یہ سروسز باقاعدہ فیس کی ادائیگی کے بعد دی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے بھی جرائم کی بیخ کنی کیلئے اس طرح کی فرانزک لیبارٹریز قائم کریں اور اس کیلئے لکھ دیا ہے کہ یہ صرف وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے تاہم صوبے جب چاہیں اس سے استفادہ کر سکتے ہیں سینیٹر جام سیف اللہ نے کہاکہ آئین کے تحت صوبوں کے اختیارات میں مداخلت ہورہی ہے چیرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ بل کمیٹی سے متفقہ طور پر منظور ہوکر آیا ہے اور کمیٹی میں سب جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے اس موقع پر چیرمین سینیٹ نے اراکین سے بل پر شق واررائے لینے کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا۔