
قاہرہ (الفجرآن لائن) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ علاقائی روابط امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہیں ، ڈی ایٹ رکن ممالک کا نو جوانوں کو با ختیار بنا نا انتہائی اہمیت کا حامل ہے حکومت ملک میں ر وزگار اور پیداواری مواقع پیدا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ڈی ایٹ کانفرنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی پر حکومت مصر اور قیادت کو مبارباد دیتے ہیں۔ انہوں نے غزہ اور لبنا ن میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا غزہ میں جنگ بندی اشد ضروری ہے۔ یہ جنگ بندی خطے سمیت دنیا بھر کے امن کے لئے نا گزیر ہے۔ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے آذربائیجان کو ڈی ایٹ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یقین ہے آ ذر بائیجان صدر علیوف کی قیاد ت میں ڈی ایٹ کے مقاصد کے حصول میں اہم کر دار اد کرے گا۔ انہوں نے ڈی ایٹ کا نوجوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوے کہا نوجوان، توانائی، نئے خیالات او ر صلاحیتوں سے بھر پور ہیں۔ نوجوان جدت اور ٹیکنا لوجی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔