
سکھر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے موجودہ دور میں موٹر ویز انفراسٹر یکچر نہیں بلکہ براڈ بینڈ انٹر نیٹ انفراسٹریکچر ہے۔ ہمیں جمہوری طریقے سے ڈیجیٹل را ئٹس کے لئے جدو جہد کرنا ہو گی، نوجوان اس حوالے سے تجاویز دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ موئن جودڑو کے عظیم لوگوں نے دنیا بھر میں اربن پلاننگ کی بنیاد رکھی۔ موئن جو دڑو میں ہزاروں سال پہلے اربن ڈینیج سسٹم تھا۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں موٹرویز انفرا اسٹریکچر نہیں رہے بلکہ براڈ بینڈ ا انٹر نیٹ انفراسٹریکچر ہے۔ نوجوان نسل کو بتا نا چاہتا ہوں کہ آپ کو اور آپ کے افراسٹر یکچر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اب نوجوانوں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جدو جدو جہد کرنا ہو گی، جدید تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرے گی۔ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں جدید تعلیم کی بدولت اپنا لواہا منوا سکتے ہیں۔