
اسلام آباد ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات – اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاو?ن، یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,792.13میٹرک ٹن آٹا،35,134.61 میٹرک ٹن چینی، 4,407,619 سگریٹ کے سٹاکس، 158,000کپڑے کے تھان اور21.62ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا۔اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے، 15 دسمبر سے 22 دسمبر کے دوران ملک بھر سے 4386 سگریٹ کے سٹاکس، 52کپڑے کے تھان اور 1.95ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا، یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,792.13میٹرک ٹن آٹا،35 ہزار 134.61 میٹرک ٹن چینی، 4,4 لاکھ 7 ہزار 619 سگریٹ کے سٹاکس، 1 لاکھ 58ہزار کپڑے کے تھان اور21.62ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں