
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھر میں پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر ہونے کا اعلان کر دیا جبکہ اسلام آباد کا ریجنل پاسپورٹ آفس بھی 24/7 آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا،ملک بھر میں نادرا کے 16 شہروں میں 24/7 دفاتر میں پاسپورٹس کا بھی اجراء ہوگا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹر اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹس آفس کا افتتاح کیا۔تقریب میں آئی جی اسلام آباد، چئیرمین نادرا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار نے شرکت کی،تقریب میں پاسپورٹس پروڈکشن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سٹاف کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعام دئیے گئے،وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے،پاسپورٹس کا چھ چھ ماہ کا بیگ لاک موجود ہوتا تھا گزشتہ ہفتے پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا رخ کیا انتہائی خوشی ہوئی،اب لوگوں کو پاسپورٹس اور شناختی کارڈ بروقت ملے گا،میرے بس میں ہوتا تو آج پاسپورٹ اتھارٹی کا اعلان کر کے جاتا،اس ادارے کے مسائل کا حل بس ایک ہے کہ اس کو اتھارٹی بنایا جائے،میں وعدہ کرتا ہوں اسے جلد از اتھارٹی بنوانے میں کامیاب ہونگے،14 سے 16 شہریوں میں نادرا کے 24/7 کے دفاتر ہیں ان تمام دفاتر میں پاسپورٹس کی سہولت بھی 24/7 دی جائے گی،اسلام آباد پاسپورٹس دفتر کو فوری طور پر 24/7 کیا جا رہا ہے،کراچی اور لاہور دفاتر کو ماڈل سینٹرز بنانے کی ضرورت ہے،پاسپورٹس آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کریک ڈاؤن کر رہی ہے،آپ سب کے لیے بہت کچھ کرنے کا دل کرتا ہے،آپ کے دفتر میں انشاء اللہ دوبارہ ایک اچھی خبر کے ساتھ آوں گا۔اس موقع پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو پاسپورٹ کے حوالے سے دن بدن بہتری نظر آئے گی،رمضان کے مہینے میں ہم اکٹھے ہوئے تب بیگ لاک 15 سے 16 لاکھ تھا،ہمارے پاس 7،8 پرنٹرز تھے جو 2004 کے لیے ہوئے تھے،بیرون ملک تعینات ملازمین کی 2 سے 3 سال کی تنخواہیں بھی واجب الادا تھیں،ہم نے نئے جدید پرنٹرز اور لیمینیشن بروقت منگوائی،اس وقت ہم اپنی روٹین پر واپس آ چکے ہیں،شہریوں کو اب بروقت پاسپورٹس مہیا کیے جاسکیں گے۔