
راولپنڈی پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق سوال پر کہا کہ پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل بہت شفاف اور جامع ہوتا ہے، پاک فوج میں کوئی بھی افسر اور جوان قانون سے بالاتر نہیں ہوتا، کوئی بھی افسر سیاست کو ریاست پر مقدم رکھے گا تو اسے جواب دینا پڑے گا۔ فیض حمید کا معاملہ بہت حساس ہے اور یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اس پر جو بھی تفصیلات ہوں گی وہ شیئر کر دی جائیں گی لہذا اس معاملے پر زیادہ تبصروں سے گریز کیا جائے۔