
راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کو خوش آئند قرار دیدیا۔جمعہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران سیاسی جماعتوں کے مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاک فوج کا ہر حکومت کے ساتھ سرکاری اور پیشہ وارانہ تعلق ہوتا ہے، اس تعلق کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں، تمام سیاسی جماعتیں اور لیڈرز قابل احترام ہیں، خوش آئند ہے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر اپنے معاملات حل کریں نہ کہ انتشاری انداز اپنایا جائے۔مذاکرات ہمیشہ سیاسی لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں،ان کا کہنا تھا ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت قابل احترام ہیں۔