
سیول جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں کم از کم 151 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ عملے کے دو ارکان کو بچالیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے (Jeju Air 7C 2216) میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے موانگ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔جنوبی کوریا کی ٹرانسپورٹ منسٹری کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً تین دہائیوں میں جنوبی کوریا کی ایئرلائن کیساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کے گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جبکہ 2 افراد کو حادثہ کی جگہ سے زندہ نکالا گیا ہے اور طیارے کے عقبی حصے میں موجود دیگر مسافروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنکاک سے واپس آنے والے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی بتائی گئی ہے۔ چند زیر گردش تصاویر میں دکھایا گیا کہ طیارہ اپنے پیٹ کے بل اتر رہا ہے جس کے بعد طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ جیجو ایئر ملک کی سب سے بڑی بجٹ ایئر لائنز میں سے ایک ہے۔پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں