
روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کو روسی دفاعی نظام کا نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پوتن نے آذربائیجان کے صدر الہام عیلیوف سے روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کرلی۔
کریملن کے مطابق صدر پوتن نے بتایا کہ آزربائیجان طیارہ لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، آذربائیجان کے طیارے نے جب گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے۔
روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا