
کوئٹہ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے منسلک زراعت شماری کا افتتاح کیا
زرعی شماریات کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری سمیت صوبائی وزراء، مشیران، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ادارہ پاکستان شماریات سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
ساتویں زراعت شماری میں بلوچستان کا ملکی معیشت کے لئے کلیدی کردار ہے
زراعت شماری اہم عمل ، مصدقہ اعدادوشمار ضروری ہیں
زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے پاکستان اور بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
صوبائی محکمے درست اور کثیر الجہتی اعدادوشمار کے لئے ادارہ شماریات پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
ساتویں زراعت شماری میں مرتب کردہ اعداد و شمار صوبائی حکومت شئیر کئے جائیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
مرتب کردہ اعداد و شمار کی تصدیق مقامی سطح پر صوبائی حکومت کے محکمے بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ
نہیں چاہتے کہ کوئی بھی غیر مصدقہ اعداد و شمار اس زراعت شماری کا حصہ بنیں
حکومت بلوچستان اور پاکستان ادارہ شماریات ڈیٹا پر مبنی زرعی پالیسیوں کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے
ساتویں زراعت شماری ملک میں زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے