
اسلام آباد رواں سال بھی ٹیکس دینے والوں میں کراچی ہر بار کی طرح اس بار بھی سر فہرست رہا جہاں سے ایف بی آر نے دو ہزار 522 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے کون کون سے شہروں نے 2023-24 میں کتنا ٹیکس دیا اور کون سا شہر سرفہرست رہاایف بی آر کی اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے، کراچی لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، ایل ٹی او کراچی نے انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد جمع کیے۔دریں اثنا کراچی کے بعد ٹیکس جمع کرنے والے میں دوسرا نمبر لاہور شہر کا ہے اور تیسرا نمبر اسلام آباد کا ہے۔