
پیٹرول 3.47 روپے اور ڈیزل 2.61 روپے فی لیٹر مہنگا، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔