
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
گزشتہ تبدیلی
واضح رہے کہ 31 جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔