
کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر ڈی سی آفس منتقل کیا گیا، جہاں ان کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
جانچ پڑتال کے بعد آج رات تمام غیر قانونی افغان مہاجرین کو بذریعہ چمن بارڈر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کل سے اس عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے گا، اور شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کی مکمل قانونی دستاویزات کی جانچ یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ضلعی انتظامیہ کو دیں