
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق
نوشکی حادثے کا ایک اور زخمی کراچی میں دم توڑ گیا ،
امین اللہ کو کراچی علاج معالجے کے لیے منتقل کیا گیا تھا،
کراچی میں زیر علاج 24 زخمیوں میں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
لیاقت نیشنل اسپتال میں پانچ افراد گزشتہ رات جاں بحق ہوئے
چھٹا زخمی تنویر آج صبح چل بسا
جاں بحق افراد میں عبدالباسط، مصطفیٰ، در محمد، سلمان، عزیر اور تنویر شامل ہیں
بلوچستان حکومت کا اظہار افسوس، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لاشیں نوشکی روانگی کے لیے مرحلہ وار منتقل کی جا رہی ہیں
لاشوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینسز روانہ کر دی گئیں
ایدھی کی دو ایمبولینسز بھی شامل، محکمہ صحت بلوچستان کے حکام بھی ہمراہ ہیں