
کوئٹہ: دوسری شادی کیوں کی، طیش میں آئی پہلی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی کے رہائشی نعمت اللہ نے دس روز قبل دوسری شادی رچائی تھی۔ پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزمہ بخت بی بی کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔