
مراسلہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب کے نام جاری کیا گیا۔
مراسلے میں پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں "ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ” جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بھارتی حملے کے تناظر میں صحت کے شعبے کی فوری اور مؤثر خدمات کو انتہائی اہم قرار دیا گیا۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی رسپانس پروٹوکولز کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت۔
ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کی مناسب تعداد میں ہمہ وقت موجودگی یقینی بنائی جائے۔
طبی سامان، ایمرجنسی کٹس اور خون کے ذخائر کی فوری دستیابی کی ہدایت۔
ریسکیو 1122 اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ مراسلہ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا، ترجمان محکمہ داخلہ۔