
راولپنڈی:رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جس میں 5 میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں اور ایک آدم پور میں ہی گرا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔