
کوئٹہ – ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ گوادر میں دستی بم حملہ پر پولیس نے فوری رد عمل دیا ہے
دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا اس حملے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہوئے واقعہ کے بعد پولیس نے فوری رد عمل کا مظاہرہ کیا فرار ہونے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں اور پولیس کا مقابلہ ہوا پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا
کوئٹہ پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے
ہلاک حملہ آور کی شناخت شاہجہان ولد دلمراد اور زخمی کی شہزاد ولد وحید کے نام سے ہوئی