کوئٹہ (الفجرآن لائن) نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے میں چھتر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر اور نعشیں ہسپتال منتقل کردی اور واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل تا حال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے
